۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
هنیه

حوزہ/انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ حریت پسند اور مزاحمت و مقاومت کے ستون تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ حریت پسند اور مزاحمت و مقاومت کے ستون تھے۔

انجمنِ امامیہ بلتستان کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ حریت پسند اور مقاومت و مزاحمت کے ستون تھے، اس عظیم اسلامی رہنما اور مجاہد کی مظلومانہ شہادت یقیناً حریت پسندوں اور مجاہدینِ اسلام کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ شہید راہ حق اسماعیل ہنیہ کے خاندانی افراد یکے بعد دیگرے قبلہء اول کی آزادی کی راہ میں شہید ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس المناک حادثے پر انجمنِ امامیہ بلتستان قلب عالم امکان حضرت امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف، رہبرِ عظیم الشان حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، عالم اسلام اور بالخصوص ملت فلسطین اور مجاہدین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے۔
اللہ تعالٰی شہید کے درجات کو بلند فرمائے اور مسلمانان عالم سمیت شہید کے لواحقین کو صبر جمیل عنایت کرے۔ آمین

شہید اسماعیل ہنیہ حریت پسند اور مزاحمت و مقاومت کے ستون تھے، انجمنِ امامیہ بلتستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .